موٹاپے کے خلاف مہم، مشیل اوباما میوزک البم ریلیز کریں گی

Music Album Releases

Music Album Releases

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی بچوں میں موٹاپے کا رجحان ختم کرنے کے لیے امریکی خاتون اول مشیل اوباما میوزک البم ریلیز کریں گی۔ البم کا مقصد بچوں میں ورزش کا شوق پیدا کرنا اور ان میں بہتر غذائی عادات کا شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ بچے موٹاپے سے بچ سکیں۔

البم میں گانوں کے بول ایسے رکھے گئے ہیں جنھیں سن کربچے تندرست زندگی کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہوجائیں۔ البم 19 گانوں پر مشتمل ہے جن میں مشیل اوباما کی آواز میں کوئی بھی گانا نہیں تاہم وہ وڈیو میں رقص کرتی ضرور نظر آئیں گی۔