مقبوضہ کشمیر: نامعلوم مسلح افراد کی مسافر بس پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

Kashmir

Kashmir

جموں (جیوڈیسک) فائرنگ کا واقعہ جموں پٹھا نکوٹ نیشنل ہائی وے پر پیش آیا جب مسلح افراد نے بس کو روک کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے ایک مسافر موقع پر ہی ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔