آپریشن کا فیصلہ ہو گیا، طریقہ کار فوج نے طے کرنا ہے، رانا ثنا اللہ

Rana Sana Ullah

Rana Sana Ullah

لاہور (جیوڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن کا فیصلہ ہو گیا ہے۔

عسکریت پسندوں کے ٹھکانے تباہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کو ختم کیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، آپریشن 10 سال پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آپریشن کیسے کرنا ہے؟، اس کا فیصلہ مسلح افواج کریں گی۔ انھوں نے کہا قومی اسمبلی کی بھاری اکژیت نے فوجی آپریشن کے حق میں ووٹ دیا۔ ڈرون حملوں نے دہشتگردوں کو بہت نقصان پہنچایا ہے، بظاہر ہر کوئی ڈرون حملوں کی مذمت کرتا ہے۔