کراچی: ناظم آباد میں تیسرا دھماکا، متعدد افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ناظم آباد میں عباسی شہید اسپتال کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

اس سے قبل ناظم آباد میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں ایک رینجر اہلکار جاں بحق اور ایک رینجرز اور ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے تھے، جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکوں کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لے کرنا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے دھماکوں کی تحقیقات شروع کر دیں۔