آپریشن خیبر ون کامیابی سے جاری، اہم کمانڈروں سمیت 135 دہشتگرد ہلاک، 250 گرفتار

Khyber One

Khyber One

خیبرایجنسی (جیوڈیسک) خیبرایجنسی میں آپریشن خیبر ون کامیابی سے جاری ہے ، آپریشن کے آغاز سے اب تک اہم کمانڈروں سمیت ایک سو پینتیس دہشتگرد مارے گئے ، اڑھائی سو کے قریب دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرایجنسی میں جاری آپریشن خیبر ون میں پیشرفت ہو رہی ہے۔ آپریشن کے آغاز سے اب تک سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں اہم کمانڈروں سمیت ایک سو پینتیس دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔ عسکری ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ آپریشن کے آغاز سے اب تک دو سو پچاس کے قریب دہشتگردوں کو گرفتار بھی کیا گیا، ہتھیار ڈالنے والے دہشتگردوں میں متعدد اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں۔