آپریشن کے نام پر آبادی کو نشانہ بنانا قبول نہیں مسائل کا حل مذاکرات ہی ہیں، فضل الرحمن

Fazalur Rehman

Fazalur Rehman

اسلام آباد (جیوڈیسک) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ان کی جماعت فوجی آپریشن کے حق میں نہیں ہے اور نہ اس کی حمایت کی جائیگی مذاکرات کیلیے مسلم لیگ ن کی حکومت کو تمام سیاسی جماعتوں نے مینڈیٹ دیا ہوا ہے۔

شمالی وزیرستان میں حالیہ کارروائی میں بے گناہ افراد کی ہلاکتوں اور عام شہریوں کی نقل مکانی کے حوالے سے رپورٹس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے انھوں نے کہا کہ آپریشن کے نام پر آبادی میں عسکریت پسندوں کے خلاف ہوائی جہازوں کا استعمال کیا جا رہا ہے جو غیر تناسبی رد عمل ہے۔

جس سے جنگ اور نفرت میں بڑھے گی۔ میڈیا آفس کے مطابق جے یوآئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کس طرح یہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ کون شہری اور کون دہشت گرد ہے۔