کسی ادارہ کو دوسرے کے معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں : چیف جسٹس

Chief Justice

Chief Justice

مٹیاری(جیوڈیسک)مٹیاری چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا کہنا ہے کہ قانون کی بالادستی صرف اسی وقت ہوسکتی ہے جب قانون کا اطلاق سب پر یکساں ہو۔ قانون کی حکمرانی کے بغیر ترقی نہیں ہو سکتی۔

مٹیاری بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہاقانون کی حکمرانی کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔عدلیہ کی آزادی کے بغیر جج حضرات اپنے فرائض درست طور پر انجام نہیں دے سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد عدلیہ آزاد بار ایسوسی ایشن کی موجودگی میں ہی کام کرسکتی ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اعلی عدلیہ کو دستور میں وسیع اختیارات دیے گئے ہیں کسی ادارے کو دوسرے کے معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دستور کی بحالی میں وکلا کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ عدلیہ کی آزادی کے لیے چلنے والی تحریک کی مثال نہیں ملتی۔