پی ٹی ڈی پی ٹی او کے حامل افراد کی جائیداد کی منتقلی ضلع لیہ کے عوام کیلئے بہت بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ طارق پہاڑ

کروڑ لعل عیسن : پی ٹی ڈی پی ٹی او کے حامل افراد کی جائیداد کی منتقلی ضلع لیہ کے عوام کیلئے بہت بڑا مسئلہ بنا ہواہے۔کئی کئی سال گزرنے کے باوجود ہندوستان سے آنے والے مہاجرین کی جائیداد نہ تو ان کے نام کی جارہی ہے اور نہ ہی منتقلی کیلئے انتقال رجسٹری کی جاتی ہے۔

ان خیالات کا ظہار انجمن تاجران کی سنٹرل کمیٹی کے رکن طارق پہاڑ انپے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ڈی سی او لیہ ندیم الرحمن سے کئی مرتبہ ملاقات کی اور تحریری دوخواستیں دی گئیں لیکن 70 سال سے ہجرت کر کے آئے ہوئے ضلع لیہ کے سینکڑوں افراد کی جائیداد کی ڈی سی او آفس میں ریکارڈ ہونے کے باوجود تصدیق نہیں کی جارہی ہیںجس کے باعث یہ لوگ تصدیقی عمل مکمل نہ ہونے کے باعث نہ تو اپنی جائیداد کی خریدوفروخت کر سکتے ہیں اور نہ ہی وارثان کو منتقل ہو رہی ہے۔

جب یہ لوگ رجسٹری کروانے رجسٹرار آفس پہنچتے ہیں تو انہیں کمشنر ڈی جی خان کی نگرانی میں قائم کمیٹی جس کے ڈی سی او لیہ اور دیگر افسران ممبران ہیں سے تصدیق کروانے کا کہہ دیا جاتا ہے ۔ جبکہ درجنوں افراد کی جانب سے ڈی سی او لیہ کو دی گئی درخواستوں پر دو سال گزرنے کے باوجود کمیٹی کا اجلاس تک نہیں بلایا گیا ۔ طارق پہاڑ نے ڈی سی او لیہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ تو خدا کا خوف کریں ۔ جن افراد کے پی ٹی او اور پی ٹی ڈی کا ریکارڈ موجود ہے ان کی جائیداد کی منتقلی کر دی جائے۔