پاک مصر مشترکہ فضائی مشق اسکائی گارڈ کا آغاز ہوگیا

Pak-Egypt joint Air Exercise

Pak-Egypt joint Air Exercise

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان اور مصر مشترکہ فضائی مشق اسکائی گارڈ کی افتتاحی تقریب مصری دارالحکومت قاہرہ میں ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دو ہفتوں پر محیط مشق کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کا فروغ ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشق میں شامل ٹروپس آپریشنل ڈرل اور مستقبل کے جنگی ماحول سے نمٹنے کے طریقوں کا تبادلہ کریں گے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور مصر کے ائیرڈیفنس پہلی بار مشق کا حصہ بن رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر لیفٹیننٹ جنرل چراغ حیدر افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے جبکہ مصر کے چیف آف ائیر ڈیفنس نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔