پاکستانی جی ڈی پی کا حجم 5 سال میں 290 ارب ڈالر تک پہنچ جائیگا : آئی ایم ایف

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) آئی ایم ایف کے مطابق دو ہزار چودہ میں پاکستان کی جی ڈی پی کا حجم دو سو چھیالیس ارب ڈالر رہے گا جو پانچ سال میں دو سو نوے ارب ڈالر پر پہنچ جائے گا۔ آئی ایم ایف نے پانچ سال کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح محدود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

پاکستان میں دو ہزار چودہ کے دوران افراط زر کی شرح ساڑھے نو فیصد رہے گی ۔ دو ہزار اٹھارہ میں مہنگائی میں اضافے کی شرح ساڑھے گیارہ فیصد ہوگی۔ اعدادوشمار کے مطابق اگلے پانچ سال کے دوران سرمایہ کاری اور بچت میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہوسکے گا۔