23 پاکستانی فوجیوں کی شہادت کا واقعہ قابل مذمت ہے، چین

China, Pakistan

China, Pakistan

بیجنگ: (جیوڈیسک) چین نے طالبان کی جانب سے 23 پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کرنے کی شہید مذمت کی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چینگ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ چین نے ہمیشہ قومی سلامتی کیلیے حکومت پاکستان اور پاکستان کے لوگوں کی کاوشوں کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ ہر ملک اپنی ملک کی صورتحال کے باعث قومی اسٹرٹیجی ترتیب دیتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چینی حکومت امید کا اظہار کرتی ہے کہ پاکستان جلد معاشی اور سماجی استحکام پالے گا۔ چینی حکومت شہید فوجیوں کے خاندان والوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔