عراق، 10 کار بم دھماکے، 19 افراد ہلاک، 84 زخمی

Car Bomb Explosion

Car Bomb Explosion

غداد (جیوڈیسک) عراق میں 10 کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 84 زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت بغداد میں 4 مختلف مقامات پر بم دھماکے ہوئے جس میں 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

ہلہ شہر میں مزید 3 کار بم دھماکے ہوئے جس میں 5 شہری ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔ مصیب اور سکندریہ میں 2 اور کار بم دھماکوں میں 4 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔ عراق میں رواں ماہ پرتشدد واقعات میں 480 افراد مارے گئے ہیں۔ فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمے داری قبول نہیں کی۔

اے ایف پی کے مطابق عراقی شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر نے عراقی حکومت کو کرپٹ قرار دیتے ہوئے اس پر سخت تنقید کی اور عراقی رہنمائوں کو ظالم بھی قرار دیا اور عراقی عوام سے کہا کہ وہ 2 ماہ بعد ہونیوالے پارلیمانی انتخابات میں بھر پور شرکت کریں تاکہ بدعنوان لوگوں کے ہاتھوں میں حکومت پھر نہ چلی جائے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے خودکو عراق اور اسلام کیلیے وقف کر دیا ہے۔