میرے بعد میری پارٹی زوال پذیر نہیں ہو گی : طیب اردوان

Tayyip Erdogan

Tayyip Erdogan

انقرہ (جیوڈیسک) ایردوان نے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے بعداے کے پارٹی زوال کا شکار ہوجائے گی، وہ غلطی پر ہیں۔

حکمران جماعت کے صوبائی رہنماوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ وہ پہلے بھی کئی بار واضح کرچکے ہیں کہ صدارتی انتخاب دراصل 2015 میں ہونے والے عام انتخابات کی تیاری ہے۔ کہا کہ انہیں امید ہے کہ اے کے پارٹی اس ہدف پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

ترکی کی 550 رکنی پارلیمان میں اس وقت اے کے پارٹی کے پاس 313 نشستیں ہیں لیکن اسے دو تہائی اکثریت حاصل نہیں جو آئین میں تبدیلی کے لیے ضروری ہے۔

ایردوان جنہوں نے حالیہ صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ 28 اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جس کے بعد انہیں وزیر اعظم کا عہدہ اوراے کے پارٹی کی سربراہی چھوڑنی ہو گی جسے انہوں نے 2001 میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ قائم کیا تھا۔ صدر منتخب ہونے کے بعد یہ ان کا پہلا خطاب تھا۔