عوام میں ڈینگی کے خلاف شعور اجاگر کرنے کیلئے کورنگی زون میں ایک واک کا اہتمام کیا

کراچی: عوام میں ڈینگی کے خلاف شعور اجاگر کرنے کیلئے کورنگی زون میں ایک واک کا اہتمام کیا یہ واک کورنگی نمبر 1½ سے شروع ہو کر کورنگی نمبر 2½ پر اختتام پذیر ہوئی واک کی قیادت حق پرست رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحید نے واک کی قیادت کی اس موقع پر انکے ہمراہ T.H.O ہیلتھ سید حسین احمد اور بڑی تعداد میں اسکولوں کے اساتذہ، طلباء و طالبات، افسران و ملازمین شریک ہوئے واک کے شراکاء نے بینزاور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

جس میں ڈینگی بخار کے تدارک کیلئے عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے متعلق نعرے درج تھے رکن اسمبلی شیراز وحید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس خطرناک وائرس کا تدارک عوام کے بھر پور تعائون کے بغیر ممکن نہیں اور ہر فرد کو چاہیے کہ وہ اپنے گھر اور محلے کو صاف ستھرا رکھے اور صاف پانی کو کسی جگہ کھڑا نہ ہونے دیا جائے کیونکہ یہ مچھر صاف پانی میں پیدا ہوتا ہے انھوں نے کہا کہ ڈینگی بخار قابل علاج مرض ہے جس سے گھبرانے کے بجائے اسکا مقابلہ کرکے عوام کو اس آفت سے چھٹکارا دلایا جا سکتا ہے۔

انھوںنے مذید کہا کہ ہمیشہ کی طرح قائد تحریک الطاف حسین بھائی کی ہدایت پر حق پرست نمائندوں نے ہر دفعہ آگے بڑھ کر کام کا بیڑہ اٹھا یا ہے بلدیاتی نمائندوں کی موجودگی میں ڈینگی وائرس کا مقابلہ کر رہے ہیں اور بہترین انتظامات کرکے کراچی سے ڈینگی کا خاتمہ کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی ایک خاموش دشمن ہے اس سے تحفظ اور بچائو کیلئے اقدامات نہایت ضروری ہیں اس موذی مرض کو خوف یا موت کی علامت نہ سمجھا جائے بلکہ جتنا بھی ہوسکے احتیاطی تدابیر کی جائیں تاکہ اس کے اثرات سے بچا جاسکے۔

اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ آگاہی مہم تیز کی جائے گلیوں اور محلوں میں روزآنہ کی بنیاد وں پر اسپرے تسلسل کے ساتھ کیا جائے اور مچھر کش ادویات کا استعمال ذیادہ سے ذیادہ کیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے گردو نواح میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

اس مرض کی ابتدائی سطح میں ہی تشیخص ہو جائے تو اس پر فوری طور پر قابو پایا جا سکتا ہے ڈینگی بچائو واک کے ذریعے لوگوں میں شعور اور آگاہی پیدا ہورہی ہے اور اس مرض سے نمٹنے کے لیئے ہر شخص اور ہر طبقہ فکر کو آگے آنا چاہیے جیسے جیسے لوگوں میں شعور پیدا ہو گا ویسے ہی لوگوں میں اس کا خوف کم ہونا شروع ہو جائیگا۔