عوام وقتی پریشانی سے نہ گھبرائیں۔ وعدے پورے کریں گے

کروڑ لعل عیسن: عوام وقتی پریشانی سے نہ گھبرائیں۔ وعدے پورے کریں گے۔ میاں نواز شریف ملک و قوم کے خیر خواہ ہیں۔ ابھی تک سابقہ حکومت کا گند دھونے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پیر آف سواگ شریف صاحبزادہ محبوب الحسن نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے اس پر ہم ان کے بے حد مشکور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس روز سے حکومت بنی ہے سابقہ حکومت کے معاملات نمٹانے پر ہی زور لگایا جا رہا ہے۔ جبکہ واپڈا کے محکمہ سے لوگ بہت تنگ ہیں اس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انشاء اﷲ عوام کے ساتھ رابطے جاری رہیں گے۔