عوام کو عید تحفہ مبارک

Inflation

Inflation

عوام پہلے ہی مسائلوں سے دو چار ہے عوام سالوں سال سے پریشانی کے عالم میں ہیں مہنگائی کی بات کی جائے تو شاید یہ بات یہ الفاظ کسی سے ڈکھی چپی نہیں مہنگائی ایک ایسا لفظ ہے جو غریب پر باری پڑتا ہے مہنگائی کے اُوپر ہر کالم نگار اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ رمضان المبارک مقدس مہینہ رمضان المبارک اسلامی مہنیوں کا سردار ہیں مسلمان ہمت کرکے اس مہینہ خوب ثواب کمالے مسلمانوں رمضان المبارک مقدس مہینہ پر نہیں ملے گا خوب عبادات کرکے جنت کمانے کی کوشش کردیں۔ پاکستان ایک مسلمان ملک ہیں۔

لیکن رمضان المبارک کے مہینہ میں توڑی عوام کو کوئی خاص ریلیف دیا گیا عوام پورے رمضان المبارک کے مہینہ میں مہنگا سے مہنگا چیزیں خرید نے پر مجبور تھے بہ مشکل وقت گزارتے تھے عوام کیلئے نہ رمضان ریلیف نہ تو عید ریلیف خاص دیا گیا اس دفعہ تو ہر چیز کی قیمت اتنا اُنچھا تا کہ جاکر آسمانوں تک پہنچا ہوا تھا۔ پھل، سبزیاں، گوشت، دالیں، اشیاء خوردنوش کی چیزیوں کے ساتھ ساتھ سی این جی، بجلی بل، گیس بل ٹیکس ہر چیز رمضان المبارک میں مہنگا ہی مہنگا عوام کو ملاتا رہا ۔نہ غریب ملازمین کو رمضان پیکج اور نہ تو عید پیکیچ دیا جاتا ہے۔

Eid

Eid

غریب ملازمین بہ مشکل قت گزرانے پر مجبور ہو کر زندگی بسر کررہے ہیں امیر لوگوں کیلئے رمضان ہویا عید کوئی فرق نہیں ہیں کیونکہ ان کے ساتھ ہر سہولیت میسر ہے امیر ذادیاں تو عید کیلئے اعلی سے اعلیٰ فیشن کے کپڑے ضرورتے عید کی ہر چیز خرید سکتے ہیں بلکل ان کیلئے زیوارت بھی خرید نا مشکل نہیں ہیں باز امیر زادیاں اپنی نام اپنی شان و شوکت کی خاطر بھی قیمتی چیزیں اور زیورات خرید کرا پنی شان و شوکت کو بلند پہنچانے کی بھرپور کوشش کرتی ہیں۔ غریب عوام پریشانی کی عالم میں وقت کو گزارتے ہیں رمضان المبارک کے مہینہ میں سحری ،افطاری کس طرح کرتے ہیں یہ انہی دلوں سے پوچھا جائے جب جب عید قریب ہوتے ہوئے آجائے تو غریب طبقے کے عوام بچوں کیلئے عید کے کپڑے، جوتے چیزیں کہا سے لائیں بچے تو بچے ہوتے ہے ان کیلئے ہر چیز برابر ہیں۔

عید کے کپڑے جوتے وغیرہ ہر حال میں مانگتے ہیں پریشانی تو والدین کو ہوتا ہے کہ بچوں کیلئے عید کی چیزیں کہاں سے لائیں یہ پریشانی توغریب والدین کی زندگی کو اجیرن کر دیتی ہے۔ 27 ویں رمضان المبارک کی بابرکت شبِ قدر کی رات کو جناب ٹی وی پر بریکنگ نیوز چلا کہ صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافہ بابرکت عبادت کی رات سب راتوں سے افضل رات کو عوام کیلئے یہ خبر آئی کہ بجلی مزید سے مزید مہنگا کر دیا عوام کو رمضان المبارک کی آخری عشرے میں مہنگائی کا عید تحفہ حکومت نے دیا۔ وزیراعظم نے کمرشل صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی۔ وزارت پانی و بجلی کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفیکشن کے مطابق کمرشل، صنعتی اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

کمرشل صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 2 سے 6 روپے 18 پیسے فی یونٹ، صنعتی صارفین کیلئے 3 سے 6 روپے 57 پیسے فی یونٹ اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے لئے 5 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ صنعتی صارفین پر نوے پیسے فی یونٹ آئی کیو سرچارج بھی عائد کیا گیا ہے۔ نہ رمضان پیکج نہ عید پیکج عوام کو عید پہ ملا تو مہنگائی کا پیکج عوام کو عیدکی خوشیوں کے ساتھ ساتھ بجلی مہنگا بہت بہت مبارک۔

Shah Zaman Zehri

Shah Zaman Zehri

تحریر : شاہ زمان زہری