عوام کو دیانتدارمحب وطن اور عوام دوست قیادت منتخب کرنی ہوگی جمیل اقبال ,حسین خان

کراچی : عوام اور ہماری آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے پاکستان میں سیاسی تبدیلی  دیانتدار قیادت اور کرپشن سے پاک نظام ضروری ہے مگر یہ اس وقت ہی ممکن ہے جب عوام اپنے ووٹ کی قوت کو پہچان کر اس قوت کو اپنے اور اپنی نسلوں کے مستقبل کے تحفظ کیلئے استعمال کرتے ہوئے اہل ‘ با صلاحیت ‘ دیانتدار ‘ محب وطن اور عوام دوست نمائندوں وقیادت کا انتخاب کریں۔

نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن (این جی پی ایف) کے چیئرمین عمران چنگیزی نے وائس چیئرمین محمد حسین خان کے ہمراہ ووٹرزالائنس پاکستان کی مرکزی قیادت’ چیئرمین جمیل اقبال سیّد’وائس چیرمین اللہ دتہ قریشی، سیکریٹری جنرل شکیل ملک ، ڈپٹی جنرل سیکریٹر ی ارشد ندیم ، مرکزی رابطہ سیکریٹری رائو صولت علی خان، صوبائی چیف آرگنائزرز پنجاب سید شجا ع احمد، سندھ ابو عبدالصمد، پختونخواہ مقصود الہیٰ، بلوچستان محمد ہاشم کاکڑ۔

آزاد کشمیر محمد حنیف مغل و دیگر سینیئر اراکین سپریم کونسل سے ملاقات کی اور پاکستا ن میں انقلابی تبدیلی کیلئے رائے دہندگان کی تربیت وحق رائے دہی کے درست استعمال کے حوالے سے جاری ووٹرز الائنس پاکستان کی قومی مہم کو درست سمت مثبت پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کے پاس آخری موقع ہے۔

اگر انہوں نے نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن اور ووٹرز الائنس پاکستان کے پیغام کو سمجھ کر تعصبات ‘ لسانیت ‘ مسلک پرستی اور شخصیت پرستی سے بالاتر ہوکر عمل و کردار اور سابق تجربات کی روشنی میں چوروں و لٹیروں کا احتساب کرتے ہوئے دیانتدار نمائندوں و قیادت کا انتخاب نہیں کیا۔

اور ایکبار پھرمفاد پرستوں اور عوام دشمنوں کے خوبصورت نعروں اورجھوٹے وعدوں پر اعتبار کرکے ایک ہی سوراخ سے بار بار ڈسے جانے والوںمیں اپنا شمار کرایا تو پھر ہم اللہ کی رحمت سے محروم ہوجائیں گے اور اللہ کی رحمت سے محروم اقوام کا انجام تاریخ میں بہت بھیانک درج ہے۔