3 افراد لاکھوں روپے مالیت کے مشروبات کی بوتلیں چرا کر لے گئے

پھالیہ: 3 افراد لاکھوں روپے مالیت کے مشروبات کی بوتلیں چرا کر لے گئے، تفصیلات کے مطابق پھالیہ کے نواحی موضع کیلو کے رہائشی تاج محمد ولد بہار دین نے پائلٹ سیکنڈری سکول پھالیہ کے قریب تاج اینڈ کو کے نام سے مشروبات کی ایجنسی بنارکھی ہے۔

گذشتہ رات محمد خاں ولد احمد خاں، نسیم خاں ولد عبداللہ اور نصیب خاں ولد رحمت خاں ساکن نئی آباد دوگل ایجنسی کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور دو لاکھ روپے مالیت کی بوتلوں کے ڈبے چرا کر لے گئے پھالیہ پولیس نے مصروف تفتیش ہے۔