2 افراد نے چک نمبر 83/TDA کے محمد رمضان چدرھڑ کو پستول سے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا

کروڑ لعل عیسن: رشتہ کے تنازعے پر ڈی جی خان سے آئے ہوئے 2 افراد نے چک نمبر 83/TDA کے محمد رمضان چدرھڑ کو پستول سے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے محمد منیر اور محمد فاروق کا چک نمبر 83 ٹی ڈی اے کے محمد رمضان ولد حاجی اللہ بخش چدرھڑ کے ساتھ رشتے کا تنازعہ چل رہا تھا کہ گزشتہ

روز یہ لوگ محمد رمضان کے گھر پہنچے اور بات نہ بننے پر پستول سے فائرنگ کر دی۔ مقتول محمد رمضان کو 2 فائر لگے اور وہ دم توڑ گیا۔ مقتول کے بھائی حق نواز کی درخواست پر پولیس تھانہ کروڑ نے مقدمہ درج کر لیا۔