پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی قاضی احمد سعید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی حکومت کو اقتدار کی منتقلی صدر آصف علی زرداری کا بہت بڑا کارنامہ ہے

لاہور : پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی قاضی احمد سعید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی حکومت کو اقتدار کی منتقلی صدر آصف علی زرداری کا بہت بڑا کارنامہ ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کی مدبرانہ شخصیت کی وجہ سے ہی آج پیپلز پارٹی کی حکومت نے پانچ سال مکمل کئے اور جمہوری روایات کے تحت ہی نئی حکومت کو اقتدار منتقل کر نا پیپلز پارٹی کی بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف پیپلز پارٹی کے اقدامات کی وجہ سے ہی تیسری بار وزیراعظم بن رہیں ہیں نواز شریف کو پیپلز پارٹی کو معترف ہونا چاہیے اگر تیسری بار وزیر اعظم بننے کی شق ختم نہ ہوتی تو صورت حال مختلف ہوتی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی نیت پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔