پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی ذکی چوہدری نے کہا ہے کہ تبدیلی کے خواب محض خواب و خیال ہی رہیں گے

پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی ذکی چوہدری نے کہاہے کہ تبدیلی کے خواب محض خواب و خیال ہی رہیں گے 11 مئی آمریت کے پیروکاروں کیلئے سیاسی موت کا دن کہلائیگااپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی قومی فلاح و بہبود جاری رکھے گی۔

کیونکہ عوامی حکومت نے تعمیروترقی کا جال بچھا کر قلیل ترین عرصہ حکومت میں جو انقلاب برپا کیاہے وہ کئی ذاتی مفادات کے حصول میں مگن سیاسی جماعتوں میں چھپے مفاد پرستوں کو ہضم نہیں ہو رہا۔

اس لیئے آئے روز اپنی سیاسی زندگی کو آکسیجن فراہم کرنے کیلئے نت نئے ایشوز ابھاردیتے ہیں مگر کھیسانی بلی کھمبا نوچے پیپلزپارٹی کو عوام نے نجات دہندہ کے طور پر تسلیم کرلیا ہے اور تیر کے نشان کو اپنے لیئے چن لیا ہے۔ 11 مئی اسلامی روایات کا امین تیر ہی ہوگا ۔ جس پر ٹھپہ ٹھپ مہر یں لگائی جائینگی۔