اگر عوام نے موقع دیا تو آئندہ پانچ سالوں میں 243 کو لاہور کی مثالی یوسی بنا دیں گے : مرزا خالد بیگ

لاہور : عوام کے اسرار پر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا الیکشن جیت کرحلقہ کے پڑھے لکھے نوجوانوں اور باشعور بزرگوں کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبے چلا کر پانچ سالوں میں یوسی 243کو لاہور کی بہترین یوسی بنا دیں گے۔خواتین کے مسائل حل کرنے کیلئے اُن کا الگ سیل قائم کریں گے جو ہمیں خواتین کے مسائل سے آگاہ کرے گا۔ان خیالات کااظہار اُمیدوار یوسی243چیرمین مرزا خالد بیگ اور وائس چیرمین رائو گلشن حسن خاں نے گزشتہ روزپرانا کاہنہ میں ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ منتخب ہوکر تمام وسائل عوام کے ہونگے اورمسائل حل کرنا ہمارا فرض ہوگا۔

روائتی سیاست کی بجائے عوامی خدمت کو ترجیح دے کر حلقہ کے ایک ایک فرد سے رابطہ رکھیں گے تاکہ اُن کے مسائل کوبروقت حل کیا جاسکے ۔انہیوں نے مزید کہا کہ گلی محلے کی سطح پر نوجوانوں اور بزرگوں پر مشتمل ٹیمیں بنائیں گے جو ہر عوامی و اجتمائی مسئلے پر ہمارے اختیارات استعمال کرسکیں گے اس طرح حقیقتا عوام کی حکمرانی قائم ہوگی۔