پرویز مشرف کو سزا دی جائے پھانسی نہیں: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) عمران خان نے کہا کہ بچوں کو پولیو سے بچانے کے لیے ان کی جان بھی چلی جائے تو افسوس نہیں۔ عمران خان نے کہا کہ وہ پرویز مشرف کو سزا دینے کے حق میں ہیں پھانسی دینے کے نہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت بائیکاٹ کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی اجلاس میں شرکت کرے گی۔ امریکی امداد کو نیٹو سپلائی کی بحالی سے مشروط کرنے پر عمران خان نے کہا کہ اللہ ہمیں امریکا کی امداد سے بچائے۔