پرویز مشرف کیخلاف غداری کے مقدمے کا باقاعدہ آغاز

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت کی جانب سے خصوصی عدالت کے رجسڑار عبدالغنی سومرو کو شکایت درج کرائی گئی ہے۔ آٹھ صفحات پر مشتمل شکایات میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پرویز مشرف نے تین نومبر کو آئین توڑا جو آرٹیکل چھ کے زمرے میں آتا ہے لہذا انیس سو تہتر کے غداری ایکٹ کے تحت پرویز مشرف کا ٹرائل کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق خصوصی عدالت چند روز میں پرویز مشرف سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے باقاعدہ سماعت کا آغاز کرے گی۔

سماعت کے لیے وفاقی شرعی عدالت میں جگہ بھی مختص کی جا چکی ہے۔ جسٹس فیصل عرب خان کی صدارت میں تین رکنی خصوصی عدالت کیس کی سماعت کرے گی۔

ایڈووکیٹ اکرم شیخ خصوصی پراسکیوٹر کے طور پر پرویز مشرف کے خلاف شواہد پیش کریں گے۔