پیسکو کی غیر قانونی کنکشنز کے خاتمے اور بقایاجات کی وصولی کیلئے کارروائی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے پشاور کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران غیر قانونی کنکشنز اور واجبات کی عدم ادائیگی پر کئی دیہاتوں کی بجلی منقطع کردی۔ پیسکو نے پشاور کے مختلف علاقوں میں بجلی کے غیر قانونی کنکشنز کے خاتمے اور بقایاجات کی وصولی کیلئے کارروائی کی۔

پیسکو کی ٹیموں نے متنی کے مختلف علاقوں میں 160 افراد کے خلاف ڈائریکٹ کنڈے استعمال پر ایف آئی آر درج کرا دی۔جبکہ بقایاجات کی عدم ادائیگی پر مریالی، محلہ انور فقیر گرمنی، گڑھی رمزی، ڈھوک کے 10 ٹرنسفار مر وں سے نادہندگان کی بجلی منقطع کردی۔ بڈھ بیر، دیہہ بہادر، او ر اچینی فیڈر سے منسلک دہندگان کی بجلی بھی منقطع کردی گئی۔