پشاور : بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 دہشت گرد گرفتار

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور پولیس نے بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ پشاور گرفتار ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق کرم ایجنسی سے ہے جبکہ دوسرا تاجک باشندہ ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گرد گزشہ ماہ پشاور صدر میں کمانڈنٹ ایف سی کے قافلے پر حملے اور گلبہار کالونی میں ملک جرار ایڈوکیٹ کے قتل میں ملوث ہیں۔ پولیس نے گذشتہ ہفتے بھی پشاور کینٹ سے ایک درزی کو گرفتار کیا تھا جس نے ڈبگری میں ایک ڈاکٹر کو گولی مارنے والے دہشتگرد کو پولیس کی وردی فراہم کی تھی۔