پشاور ائیر پورٹ پر ایف آئی اہلکار بھی کورونا وائرس میں مبتلا

Bacha Khan International Airport

Bacha Khan International Airport

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) باچا خان انٹرنیشنل ائررپورٹ پر تعینات وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا اہلکاربھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گیا۔

ایف آئی اے حکام نے اہلکار میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اہلکار نے مردان میں جاں بحق ہونے والے عمرہ زائر کو اٹینڈ کیا تھا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ مزید 14 اہلکاروں کی کورونا اسکریننگ کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ اس وائرس سے پہلی ہلاکت 18 مارچ کو خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں ہوئی تھی جہاں 50 سالہ سعادت خان انتقال کر گیا تھا۔