پشاور دستی بم حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے گلبہار میں دستی بم حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے، دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق صبح سویرے گلبہار نمبر 4 میں انور صافی نامی شخص کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔

جس سے ایک شخص زخمی ہوا اور گھر کو جزوی نقصان پہنچا۔ واقعہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ گلبہار میں درج کر لیا گیا ہے۔