پشاور : نانبائی ایسوسی ایشن کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

Bakery Association

Bakery Association

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کے عوام آٹا مہنگا ہونے کی پریشانی نہیں بھولے تھے کہ تندور مالکان نے روٹی کی قیمت بڑھانے کے لئے احتجاج شروع کرکے انہیں نئی مشکل میں ڈال دیا۔

پشاور میں نانبائی ایسوسی ایشن کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔ شہر میں سیکڑوں تندور آج بھی بند ہیں۔ نانبائی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا مقف ہے کہ روٹی کی قیمت میں اضافہ ناگزیز ہے۔ انتظامیہ اگر مطالبات مان کر گیس اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کردے تو ہڑتال ختم کرنے کو تیار ہیں۔ بصورت دیگر روٹی کی قیمت میں اضافہ کیا جائے۔

دوسری جانب شہر میں روٹی ناپید ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ بیکری والوں نے بھی چھریاں تیز کرلی ہیں اور ڈبل روٹی کی قیمت بھی ڈبل ہوگئی۔ روٹی ناپید ہونے سے ہوٹل چلانے والوں کے کاروبار پر بھی برا اثر پڑا ہے۔ شہریوں نے ضلعی انتطامیہ سے فوری مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔