پشاور : بڈھ بیر میں مبینہ پولیس مقابلہ، اشتہاری ملزم ہلاک

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاورکے نواحی علاقے بڈھ بیر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک اشتہاری ملزم ہلاک ہوگیا اور دو گرفتار کرلئے گئے۔ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ بڈھ بیر کے علاقے بن غازی میں اشتہاری ملزموں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپا مارا۔ ملزموں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں ملزم خائستہ خان ہلاک ہو گیا۔ مقابلے میں ایک پولیس اہل کار بھی معمولی زخمی ہوا۔ پولیس ذرائع نے دعوی کیا کہ دو اشتہاری ملزموں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔