پشاور : بڈھ بیر اورمتنی میں سرچ آپریشن، 20 مشتبہ افراد زیرحراست

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر اور متنی میں پولیس اور ایف سی کے مشترکا سرچ آپریشن میں 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ آپریشن کے باعث باڑہ شیخان میں خیبر ایجنسی سے آنے والے راستے سیل کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن خیبر ایجنسی سے ملحقہ مریم زئی، باڑہ شیخان اور ددوسرے متصل علاقوں میں کیا گیا۔

جس میں پولیس اور ایف سی کے جوانوں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران 20 افراد کو شرپسندوں سے روابط کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا ہے۔ گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے باعث باڑہ شیخان سے پشاور آنے والے راستے سیل کر دیئے گئے ہیں۔