پشاور کے گرجا گھر میں خودکش حملوں کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاورکے گرجا گھر میں خودکش حملوں کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کو پشاور میں آج دہشت گرد کارروائی کی پیشگی اطلاع دے دی گئی تھی۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان ہو سکتی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق عینی شاہدین کے متضادات بیانات سامنے آئے ہیں۔ بعض عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور پولیس کی وردی میں تھے جبکہ کچھ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوربرقع پوش تھے۔

دوسری جانب پشاور میں اقلیتوں کے تحفظ کیلئے نیا سیکیورٹی پلان بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔ گرجا گھروں، مندروں اور اقلیتی قبرستانوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہل کاروں کو جدید اسلحہ سے لیس کیا گیا ہے۔