پشاور : چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ، 6 جوان شہید

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے قریب ایف آر کے علاقہ میں چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 6 جوان شہید، حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں تلاش کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

پشاور آج صبح سویرے ایف آر پشاور کے علاقے کشن گڑھ میں ایف سی کی چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں ایف سی کے 6 اہلکار شہید اور 7 زخمی ہو گئے۔ سرکاری ریڈیو کے مطابق زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں تلاش کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔