پشاور : پشتہ خرہ پولیس چوکی کے قریب فائرنگ ،2 پولیس اہل کار جاں بحق

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے پشتہ خرہ پولیس چوکی کے قریب فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں 2 پولیس اہل کار جاں بحق ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کرنے والے مسلح افراد موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جنہوں نے پشتہ خرہ پولیس چوکی کے قریب پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ واقعے میں ایک نوجوان راہگیر بھی زخمی ہوا تاہم وہ شدید زخمی نہیں ہے۔