پشاور، نالوں اور دریاں کے کنارے آباد مکینوں کو سیلاب کی وارننگ جاری

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر برساتی نالوں اور دریاں کے کنارے آباد مکینوں کو وارننگ جاری کر دی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ظہیرالاسلام کے مطابق ممکنہ بارشوں کے باعث شاہ عالم، بڈھنی، بخشوپل، ناصرباغ اور ناگمان میں دریاں اور برساتی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔

جس کے پیش نظر مقامی لوگوں کو محتاط رہنے کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے جبکہ ریسکیو اداروں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بارشوں کے آغاز ہوتے ہی ریسکیو ٹیموں کو ممکنہ خطرے سے بچنے کے پیش نظر حساس علاقوں میں بھیج دیا جائے گا تاکہ سیلاب کی صورت میں فوری امدادی کارروائی کی جا سکے۔