پشاور میں فائرنگ، ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی زخمی، ڈرائیور، گارڈ جاں بحق

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے گلبہار میں فرنٹیئر ریزرو پولیس (ایف آر پی) کے ڈپٹی کمانڈنٹ کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈرائیور اور گارڈ جاں بحق جبکہ ڈپٹی کمانڈنٹ گل ولی زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے گلبہار میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمانڈنٹ گل ولی زخمی ہو گئے جبکہ ڈرائیور اور محافظ جاں بحق ہو گئے۔ ڈپٹی کمانڈنٹ گل ولی کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔