پشاور میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک) پشاور میں پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات ا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی تھانہ پشتخرہ کی حدود میں رنگ روڈ کے مقام پر کی گئی۔ جہاں خفیہ اطلاع پر آئل ٹینکر نمبر ٹی ٹی اے 660 کو روکاگیا۔

جس کے خفیہ خانوں سے 12 سو کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے ولی خان نامی اسمگلر کو گرفتار کیا۔ جبکہ ٹینکر کا ڈرائیوریاسین بھی پولیس کی حراست میں ہے۔ ملزمان پشاور کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ منشیات خیبر ایجنسی سے پنجاب اسمگل کی جارہی تھیں۔