پشاور : خیبر پختون خوا میں شرح خواندگی کے لئے آگاہی واک

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختون خوا میں شرح خواندگی بڑھانے کے لئے پشاور میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں اسکول اساتذہ، طلبا، سماجی کارکن اور محکمہ تعلیم کے حکام نے شرکت کی۔ پشاور میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے خواندگی کی شرح بڑھانے کے لیے ہر بچے کو اسکول داخل کرنے کی مہم کا آغاز کر رکھا ہے۔

اس سلسلے میں پشاور کے ایک سرکاری اسکول نے آگاہی واک کا اہتمام کیا۔واک میں اساتذہ اور طلبا سمیت سماجی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ طلبا نے بینرزاور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ جس پر آگاہی کے حوالے سے نعرے درج تھے۔