پشاور : بڑی مقدار میں شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں پولیس نے بڑی مقدار میں شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس کے مطابق تھانہ فقیر آباد کی حدود میں رائیڈرز اسکواڈ نے ایک گاڑی کو تلاشی کیلئے روکنے کی کوشش کی۔

تاہم ڈرائیور گاڑی بھگا کر لے گئے۔ پولیس نے پیچھا کیا اور سعید آباد کے علاقہ میں گاڑی کو روکنے میں کامیاب ہوگئے۔ گاڑی کے خفیہ خانوں سے 624 بوتل شراب برآمد ہوئی، تاہم اسمگلرز فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔