پشاور: بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان

Load Shedding

Load Shedding

پشاور (جیوڈیسک) پشاور شہر، کینٹ ایریا اور مضافاتی علاقوں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی۔ پشاور کے علاقوں باڑہ روڈ، حاجی کیمپ، گل بہار کے علاوہ نواحی علاقوں چمکنی، پشتہ خرہ، ادیزئی، بڈھ بیر، داودزئی اور اڑمر میں دس سے بارہ گھنٹوں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ جس سے شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

پیسکوترجمان شوکت افضل کے مطابق صوبے میں بجلی کی مانگ 24 سو میگاواٹ ہے۔ جبکہ صوبے کو 7 سو 70 میگا واٹ بجلی کی کمی کاسامنا ہے۔ ترجمان کے مطابق صرف انہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ جہاں بجلی چوری کی جا رہی ہے۔