پشاور: مقامی سنار کے گھر کے سامنے دھماکا، جانی نقصان نہیں ہوا

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک)پشاور کے علاقے شیخ آباد میں مقامی سنار کے گھر کے سامنے دھماکہ ہوا ہے، تاہم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ شیخ آباد میں ایک سنار کے گھر کے باہر ہوا۔

دھماکے سے مکان کو جزوی نقصان پہنچاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق چھ سو گرام بارودی مواد سنار کے گھر کے گیٹ کے قریب نصب کیا گیا تھا، دھماکے سے ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچااور قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔