پشاور میں چرس اور اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک)پشاور کے علاقہ کارخانو مارکیٹ میں چرس اور اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

پولیس کے مطابق کارخانو چیک پوسٹ پر ایک گاڑی کو تلاشی کیلئے روکاگیا۔ جس کے خفیہ خانوں سے5 کلو چرس برآمد ہوئی۔ گاڑی سے پانچ پستول بھی برآمد ہوئے۔ تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔