پشاور پولیس کی کارروائی،بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک)پشاور میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے علاقہ ارمڑ سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق نواحی علاقہ ارمڑ میں ایک مشکوک گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔

جس میں15 ری پیٹر،19 رائفلز،10 پستول اور2 ہزار کارتوس شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق عبدالجبار نامی ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ جو پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔