پشاور : متنی میں سرچ آپریشن کے دوران مسلح افراد کی پولیس پر فائرنگ

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے متنی میں سرچ آپریشن کے دوران مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک اشتہاری زخمی ہوگیا جسے بعد ازاں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق پشاورکے نواحی علاقے متنی میں پولیس کو مطلوب افراد کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن کے دوران مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی سے ایک اشتہاری زخمی ہوگیا۔

پولیس نے زخمی اشتہاری سمیت 9 افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے 3 دستی بم 2 کلاشنکوف، 3 پستول اور سینکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں۔ زخمی اشتہاری کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔