تھر ، قحط سالی: لوگ کی مال مویشیوں کے ساتھ شہروں کی جانب نقل مکانی

Tharparkar People

Tharparkar People

تھرپارکر (جیوڈیسک) تھر میں قحط سالی کے باعث انسانوں کو خوراک میسر نہیں، جانوروں کے لیے چارہ دستیاب نہیں، لوگ اپنے مال مویشی کے ساتھ شہروں کی جانب نقل مکانی کر رہے ہیں، پیٹ میں روٹی نہیں، پینے کو پانی نہیں، مویشیوں کے لیے چارہ نہیں۔

ایسے میں تھری ہجرت نہ کریں تو کیا کریں !بھوک اورمفلسی سے بے حال تھر کے مختلف علاقوں میں بسنے والے لوگ اپنی دھرتی کوچھوڑ کر زندگی کی تلاش میں دوسرے علاقوں میں منتقل ہورہے ہیں۔

تپتی ریت، ننگے پاوٴں ،بھوکے پیٹ اور میلوں کا سفر وہ بھی پیدل، ان ہی کو طے کرنا ہے۔ غفلت کی نیند سوئی ہوئی سندھ حکومت کی امداد آخر کب ان لوگوں تک پہنچے گی؟ کیا ان کو بھی ذریعہ معاش ملے گا ،یہ انسانی المیے کوجنم دینے والے ذمے داران کے سامنے سوالیہ نشان ہے؟