پشاور پولیس کی چھاپہ مار کارروائی میں 2 ملزمان گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

Arrest

Arrest

پشاور (جیوڈیسک) پولیس نے ریگی کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر منشیات اور اسلحہ برآمد کر کے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے پشاور کے علاقے ریگی میں سرچ آپریشن کے دوران ایک مکان پر چھاپہ مارکر 4 کلاشنکوف، 8 ایم ایم کی 3 رائفلز، 2 ایس ایم جی اور 2 پستول برآمد کر لیں۔ چھاپے کے دوران مکان سے منشیات بھی برآمد ہوئی۔