پشاور : تبلیغی مرکز کے قریب خود کش دھماکا،4 افراد جاں بحق

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک) پشاور کے سعید آباد میں تبلیغی مرکز کے قریب خود کش دھماکا ہوا جس سے 4 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا ایک گاڑی مدرسہ کی دیوار کے ساتھ ٹکرانے کی وجہ سے ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا نماز جمعہ کے بعد ہوا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کسی کو جائے وقوعہ کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں مدرسہ کے مہتمم مولانا عبدالقدو%