پشاور : سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا ایک شخص جاں بحق

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، دھماکے کے بعد حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں ایک بچہ اور ایک خاتون بھی شامل ہیں جس میں بچے کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے میں دو گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔