سیالکوٹ : عرس کی تقریب میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

Sialkot

Sialkot

سیالکوٹ (جیوڈیسک) سیالکوٹ میں تھانہ بمبانوالہ کے علاقے ال پل دربار میں عرس کی تقریب کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

سیالکوٹ میں تھانہ بمبانوالہ کے موضع مترانوالی میں ال پل دربار میں عرس کی تقریب کے دوران دو گروپوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں فیصل عرف شیرو، مقید، قیصر اور ان کے والد یونس شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں میں معاویہ، عدنان اور مجتبی شامل ہیں۔ ڈی پی او سیالکوٹ گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ دربار پر ہلاکتیں بٹ اور بٹھو گروپ کے مابین سابقہ رنجش کا نتیجہ ہیں۔