پشاور سے حج کی پہلی فلائٹ اتوار کو جدہ روانہ ہوگی

Peshawar Hajj Flight

Peshawar Hajj Flight

پشاور (جیوڈیسک) پشاور سے حج کی پہلی فلائٹ اتوار کو جدہ روانہ ہوگی۔ اس سال خیبر پختون خوا سے اٹھائیس ہزار سے زیادہ عازمین جج حجاز مقدس جانے کا شرف حاصل کریں گے۔ پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے حجاج کرام کی پہلی پرواز اتوار کی دوپہر جدہ کے لئے روانہ ہوگی۔ پہلی پرواز کے ذریعے 356 عازمین حج حجاز مقدس پہنچے گے۔ سرکاری اسکیم کے ذریعے اس سال صوبہ سے19 ہزارجبکہ نجی اسکیم کے تحت 9 ہزار سے زیادہ افراد فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

28 ہزار سے زیادہ عازمین حج کے لئے باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے مجموعی طور پر تین ائیر لائنز کی 63 پروازیں اڑان بھریں گی۔ پاکستان سے اس سال مجموعی طور پر ایک لاکھ 43 ہزار سے زیادہ عازمین فریضہ جج کے لئے سعودی عرب جائیں گے جن میں سب سے بڑی تعداد خیبر پختون خوا سے ہے۔ پشاور سے حجاج کرام کی آخری پرواز9 اکتوبر کو روانہ ہوگی جبکہ فریضہ جج کی ادائیگی کے بعد پہلی پرواز 20 اکتوبر کو حجاج کرام کو واپس لیکر باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ اترے گی۔